وزیر اعلیٰ سندھ نے غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کئے
پیر 20 جولائی 2015 14:05
سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکٹ ہاؤس خیرپور میں منعقدہ ایک تقریب میں غریب اور مستحق مرد و خواتین میں راشن بیگ اور عید گفٹ تقسیم کئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے 100 غریب اور مستحق خواتین اور مردوں میں 100 راشن بیگ اور عید کے کپڑے تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور باصلاحیت ہیں، انہوں نے پورے پاکستان میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے طویل المعیاد پالیسی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے کراچی سمیت تمام اضلاع میں ماحول بہتر ہوا ہے، سندھ کے تمام اضلاع میں محنتی پولیس آفیسر مقرر کرکے ان کو فری ہینڈ دیا ہے اور ان کو ڈاکو مافیا کے خاتمے کیلئے بھی ٹاسک سونپا گیا ہے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کلب خیرپور کے صدر خان محمد سے ان کے بھانجے اور پرسنل سیکرٹری مظہر علی خان سے ان کے چچا زاد بھائی امان اللہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی خوانی کی۔
مزید براں وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات دیئے۔ اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی سکھر رینج کامران افضل، ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی، ایس ایس پی خیرپور ساجد کھوکھر، پولیٹیکل سیکریٹری لال بخش منگی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.