جنوبی افریقہ سے سے لائے گئے 7 شیروں کو رائے ونڈ سفاری پارک میں چھوڑ دیا گیا

4 شیروں کو پنجرے میں بند ،3 کو کھلے جنگل میں چھوڑ ا گیا ہے ‘ حکام محکمہ وائلڈ لائف

پیر 20 جولائی 2015 14:43

جنوبی افریقہ سے سے لائے گئے 7 شیروں کو رائے ونڈ سفاری پارک میں چھوڑ دیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء ) جنوبی افریقہ سے سے لائے گئے 7 شیروں کو رائے ونڈ سفاری پارک میں چھوڑ دیا گیا۔ شیروں کو دیکھنے کے لئے شہریوں کا تانتا بندھ گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ شیر انتہائی خوبصورت اور توانا ہیں، 4 شیروں کو پنجرے میں بند رکھا گیا ہے جبکہ 3 کو کھلے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شہری انہیں اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکیں گے، شیروں کو دیکھنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کی سپیشل جیپیں ہی استعمال کی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :