حکومت کا ملک بھر میں 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ

رجسٹریسن کے عمل کا آغاز عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں شروع کیا جائے گا

پیر 20 جولائی 2015 14:49

حکومت کا ملک بھر میں 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء)حکومت نے ملک بھر میں 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔ رجسٹریسن کے عمل کا آغاز عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق اس حوالہ سے حکومت پاکستان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کے اخراجات حکومت پاکستان اپنے وسائل سے کرے گی، تاہم رجسٹریسن کے دوران حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے حکام کے درمیان مکمل رابطہ رہے گا جبکہ رجسٹریشن کے حوالہ سے افغان حکام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

حکام کے مطابق رجسٹریسن کا کام نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) کے سپرد کیا گیا ہے ۔ تقریباً 30 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی جائے گی اور انہیں مہاجرین کارڈ جاری کیا جائے گا۔