ریٹائرمنٹ سے پہلے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی شدید خواہش ہے ‘ مصباح الحق

مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں،میرے پاس مختلف آپشن ہیں‘کپتان ٹیسٹ ٹیم

پیر 20 جولائی 2015 15:02

ریٹائرمنٹ سے پہلے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی شدید خواہش ہے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے پہلے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی شدید خواہش ہے ،ہوم گراؤنڈ پر اپنے مداحوں کے سامنے کھیلنے سے بہتر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ ایک انٹر ویو میں مصباح الحق نے کہا کہ میں امید کر رہا ہوں کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے پاکستان میں کھیل سکوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ میں مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ میرے پاس مختلف آپشن ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ کے بعد خاندان کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں لہٰذامیں کوئی ایسا کام کرنا چاہوں گا جس میں مجھے اپنے اہل خانہ سے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل سکے۔اپنے محتاط انداز اور اکثر و بیشتر سست روی سے رنز بنانے کی شہرت رکھنے والے مصباح عالمی کیرئیر ختم ہونے کے بعد ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :