اظہر علی تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پیر 20 جولائی 2015 15:09

اظہر علی تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور پانچویں انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ایک رنز کی کمی سے آٹھویں نصف سنچری سے محروم رہے تاہم وہ اپنے کیرئیر کے 23ویں میچ میں ایک ہزار 37 رنز بنا کر تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور پانچویں انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے یاسر حمید نے اپنے کریئر کے 24ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈز، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ، جب کہ جنوبی افریقا کے ڈی کوک شامل ہیں جنہوں نے اپنے 21ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔