قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو میں نمازعید ادا کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی

پیر 20 جولائی 2015 15:09

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو میں نمازعید ادا کی ایک دوسرے کو ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالفطر روایتی جوش وجذبے کے ساتھ سری لنکا میں منائی کھلاڑیوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گھروں سے دور سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ وقار یونس نے وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد کے ہمراہ کولمبو کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے قومی ہیروز نے نمازعید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک ساتھ تصویریں بنوائیں، اس موقع پر کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشیاں عیاں تھیں۔

متعلقہ عنوان :