ڈیمی مور کے سوئمنگ پول میں نوجوان مردہ پایا گیا

21 سالہ نوجوان مرد کی لاش ڈیمی مور کے مکان میں سبوئمنگ پول سے ملی ہے حکام

پیر 20 جولائی 2015 15:31

ڈیمی مور کے سوئمنگ پول میں نوجوان مردہ پایا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء)امریکی شہر لاس اینجلس میں امریکی اداکارہ ڈیمی مور کے سوئمنگ پول میں ایک نوجوان مرد کی لاش ملی ہے۔حکام کے مطابق 21 سالہ نوجوان مرد کی لاش ڈیمی مور کے مکان میں سبوئمنگ پول سے اتوار کی صبح ملی ہے حکام کے مطابق 52 سالہ اداکارہ اور ان کا خاندان اس واقعہ کے وقت مکان میں نہیں تھاحکام کے مطابق جس شخص کی لاش ملی ہے وہ ڈیمی مور کے خاندان کا فرد نہیں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ شخص اداکارہ کے عملے میں سے ایک تھا۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو طبی عملہ اس شخص کو جانبر کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔اداکاروں کے بارے میں مشہور ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیمی مور کے مکان پر پارٹی ہو رہی تھی اور ایسا لفتا ہے کہ یہ شخص سوئمنگ پول میں گرا اور اس کو تیرنا نہیں آتا تھا۔ڈیمی مور نے یہ مکان اپنے سابق شوہر ایشٹن کوچر کے ساتھ خریدا تھا۔