رابطہ کمیٹی کی الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل

پیر 20 جولائی 2015 17:19

رابطہ کمیٹی کی الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی کے ممبرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ الطاف حسین کارکنوں کو اپنی اولاد کی طرح چاہتے ہیں۔ کارکنوں پر مظالم پر الطاف حسین بے چین ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الطاف حسین کے بھوک ہڑتال کے فیصلے پر کارکن پریشان ہیں۔

رابطہ کمیٹی سمیت تمام کارکن الطاف حسین سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو الزامات کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور ٹارگٹ کلنگ جاری ہے لیکن انصاف نہیں دیا جا رہا۔