سالی سے لو میرج کرنیوالے کو سالوں نے عید پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا

پیر 20 جولائی 2015 18:07

سالی سے لو میرج کرنیوالے کو سالوں نے عید پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) لاہور میں نواں کوٹ کے علاقہ میں سالی سے لو میرج کرنے والے بہنوئی کو سالوں نے عید کے روز اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جلال پور جٹاں کے رہائشی ثاقب الیاس کی مقامی رہائشی شازیہ سے شادی ہوئی جس کے بطن سے اس کے چار بیٹے پیدا ہوئے ۔ شاد ی کے بعد ثاقب نے اپنی چھوٹی سالی پر ڈورے ڈالنے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

دو سال قبل اس کی بیوی ناراض ہو کر بچوں سمیت والدین کے گھر آ گئی جس کے بعد ثاقب الیاس نے اپنی چھوٹی سالی کو بھگا کر اس سے شادی کر لی جس کا اس کے سالوں کو شدید رنج تھا ۔ عید کے روز ثاقب الیاس اپنے بہنوں کو ملنے کے لئے نواں کوٹ کے علاقہ جھگیاں ناگراں میں آیا تھا کہ گھاٹ لگائے اس کے سالوں رضوان اور عثمان وغیرہ نے ثاقب الیاس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثاقب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ ثاقب کو سر میں گولی لگی ۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :