امتحانات میں کامیاب ہونے والے1000طالبعلموں کو طے شدہ وظیفے کی رقم ملنے کا امکان

پیر 20 جولائی 2015 18:48

امتحانات میں کامیاب ہونے والے1000طالبعلموں کو طے شدہ وظیفے کی رقم ملنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء)وفاقی نظامت تعلیمات نے 2013-14ء میں ہونے والے پرائمری اور مڈل جماعتوں کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے1000طالبعلموں کو طے شدہ وظیفے کی رقم عید کی چھٹیوں کے بعد دینے کا امکان ہے،ایف ڈی ای کے مطابق پرائمری اور مڈل چالیس ہزار طلبہ وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا،جن میں سے صرف ایک ہزار طالب علموں نے امتحانات پاس کئے جن میں پرائمری جماعت کے چھ سو اور مڈل جماعت کے چار سو طالب علموں کو وظیفہ دینے کیلئے نامزد کیا گیا تھا جن پرائمری کے سطح کے طالب علموں کیلئے تین سال تک دو سو روپے ماہانہ وظیفہ جبکہ مڈل جماعت کے چار سو طالب علموں کیلئے دوسال تک300روپے ماہانہ مقرر کئے گئے تھے،ڈی جی ڈاکٹر شہناز نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور مذکورہ معاملات جلد حل کئے جائیں گے