آواران میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے متعدد دہشت گرد ہلاک

،فورسز نے دوران آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر بھی تباہ کردیئے گئے ،ذرائع محکمہ داخلہ

پیر 20 جولائی 2015 20:10

آواران میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے متعدد دہشت ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) آواران میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے متعدد دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے فورسز نے دوران آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر بھی تباہ کردیئے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید کے روز سیکورٹی فورسز نے آواران میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے متعدد کمانڈروں کو ہلاک کردیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام عسکریت پسند عناصر عرصہ دراز سے صوبے میں انتشار ،بدامنی اور علیحدگی پسندانہ عزائم کو تقویت دے رہے تھے اور یہ عناصر بیرونی طاقتوں کی ایماء پر مختلف ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے پاک چائنہ اقتصادی راہ داری جیسے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں انہی ملک دشمن عناصر کی پیدا کردہ ہیں جبکہ ان عناصر نے اپنے عزائم کی خاطر ایف ڈبلیو او کے جوان شہید کئے اور تربت میں غریب مزدوروں کے خون سے ہولی کھیلی اور مستونگ جیسے واقعہ میں بھی مرکزی کردارادا کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ عید کے روز بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی اس بات کی غماز ہے کہ ملک دشمن عناصر کو کسی بھی صورت امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کرنے دیا جائے اور پاک افواج اور سیکورٹی ادارے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :