تحر یک انصاف کا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کر نیکا فیصلہ، پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ ‘جماعت اسلامی اور عوامی تحر یک نے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کیلئے رابطوں کا آغاز کرد یا ہے ‘ ذرائع

پیر 20 جولائی 2015 20:50

تحر یک انصاف کا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کر نیکا فیصلہ جبکہ پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ ‘جماعت اسلامی اور عوامی تحر یک نے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کیلئے رابطوں کا آغاز کرد یا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے عوامی طاقت سے انتخابی میدان میں اکیلے ہی سیاسی مخالفین کا مقابلہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے او ر پنجاب میں صوبائی سطح پر کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جا ئیگا جبکہ پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ ‘جماعت اسلامی اور عوامی تحر یک کے در میان بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحاد کیلئے رابطوں کا آغاز کرد یا ہے اور آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو کی چوہدری برداران سے ملاقات کا بھی قومی امکان ہے جس میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :