سیالکوٹ ، اقوام متحدہ کے مبصرین کا ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ ، بھارتی فائرنگ سے متعلق معلومات اکٹھی کیں

پیر 20 جولائی 2015 23:44

سیالکوٹ ، اقوام متحدہ کے مبصرین کا ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر میں ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کے مبصرین نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کی چپراڑ سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے متاثرہ سیالکوٹ کے سرحدی دیہات کا پیر کو دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین پاکستانیوں کے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی اور مقامی لوگوں سے بھارتی فائرنگ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ پنجاب رینجرز کے سینئر حکام نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھارتی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کے مبصرین نے سیالکوٹ سی ایم ایچ میں زیرعلاج بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کی۔