چین میں پانی، خشکی پر اترجانیوالے کثیرالمقاصد طیارے کی تیاری

منگل 21 جولائی 2015 13:23

چین میں پانی، خشکی پر اترجانیوالے کثیرالمقاصد طیارے کی تیاری

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) چین میں خشکی اور پانی پر اترنے والے چار انجنوں والے سائبر طیارے پر کام مکمل ہو رہا ہے۔طیارے کا نام اے بی 600 ہے، اس کو سرچ آپریشنز اور ریسکیو آپریشنز کے دوران استعمال کئے جانے کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ یہ طیارہ مال بردار اور مسافر بردار طیارے کے طو رپر بھی استعمال کیا جا سکے گا، اس کا ڈیزائن بنانے والے انجینئرز ہوان لینجائی نے بتایاکہ یہ طیارہ 53 ٹن مال لے جا سکتا ہے، اس میں پچاس مسافروں کے لیے جگہ ہے۔

(جاری ہے)

طیارے کی رفتار 480 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، طیارہ آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جائے تو اس میں نصب ٹینکیوں میں بیس سیکنڈ میں پانی بھرا جا سکتا ہے، بارہ ٹن پانی چھڑکائے جانے میں زیادہ سے زیادہ چار سیکنڈ لگیں گے۔اے جی 600 طیارہ نہ صرف چین بلکہ غیرممالک میں بھی اس قسم کا سب سے بڑا طیارہ ہوگا۔ پہلی تجرباتی پرواز اگلے سال کے شروع میں متوقع ہے

متعلقہ عنوان :