ڈرامہ سیریل ” فاصلے ہیں درمیاں “کو ملنے والی پذیرائی سے نیا حوصلہ اور عزم ملا ہے ‘ شاہد ظہور

منگل 21 جولائی 2015 14:23

ڈرامہ سیریل ” فاصلے ہیں درمیاں “کو ملنے والی پذیرائی سے نیا حوصلہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) نامور ہدایتکار شاہد ظہورنے کہا ہے کہ میری آن ائیر ڈرامہ سیریل ” فاصلے ہیں درمیاں “کو عوامی سطح پر بیحد پذیرائی مل رہی ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور میں آئندہ بھی ایسے شاہکار ڈرامہ سیریلز پیش کرتا رہوں گا،آئند ہ سال کے آغاز پر بڑے بجٹ سے نئی ڈرامہ سیریل بنا نے کا ارادہ ہے جس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہد ظہور نے کہاکہ مذکورہ ڈرامہ سیریل آن ائیر ہونے کے بعد جس طرح اس کی کہانی اور کرداروں کو پسند کیا جارہا ہے وہ میری توقعات سے بڑھ کر ہے اور اس سے مجھے نیا حوصلہ اور عزم ملا ہے اور میں آئندہ بھی بہترین سے بہترین ڈرامہ سیریل تخلیق کرنے کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں آئندہ برس کے آغاز پر بڑے بجٹ سے نئی ڈرامہ سیریل کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں جس میں چاروں صوبوں کے رنگ دکھانے کی کوشش کی جائے گی اور اس کے لئے چاروں صوبوں سے فنکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔