امریکی اداکارہ ڈیمی مور کے سوئمنگ پول سے نوجوان کی لاش برآمد

منگل 21 جولائی 2015 17:01

امریکی اداکارہ ڈیمی مور کے سوئمنگ پول سے نوجوان کی لاش برآمد

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) معروف امریکی اداکارہ ڈیمی مور کے سوئمنگ پول میں ایک نوجوان مرد کی لاش ملی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے حکام کا کہنا ہے کہ 21 سالہ نوجوان کی لاش ڈیمی مور کے مکان میں واقع سوئمنگ پول سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

52 سالہ اداکارہ ڈیمی مور اور ان کا خاندان اس واقعے کے وقت اپنے گھر میں موجود نہیں تھا۔

خیال رہے کہ ڈیمی مور نے یہ مکان اپنے سابق شوہر ایشٹن کوچر کے ساتھ خریدا تھا۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو طبی عملہ اس شخص کو جانبر کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیمی مور کے مکان پر پارٹی ہو رہی تھی۔ یہ شخص سوئمنگ پول میں گرا اور اس کو تیرنا نہیں آتا تھا۔