قیام امن اوراتحاد امت کیلئے حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی غیر مشروط حمایت کریں گے‘دہشتگردی اور فرقہ واریت کی لعنت کا خا تمہ کرنے اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آچکا ہے ‘حکومت کو شر پسندوں اور امن پسندوں میں فرق واضع رکھ کر اقدامات اٹھانے چاہئیں‘مساجد و مدارس کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے

صدر سنی تحریک پنجاب شاداب رضا نقشبندی کی ڈی سی او نور الامین مینگل سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں بات چیت

منگل 21 جولائی 2015 17:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) سنی تحریک کے صوبا ئی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی کی ڈی سی او نور الامین مینگل سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔دوران ملاقات شاداب رضا نقشبندی نے ضلعی صدر سنی تحریک آصف رضا ،محمد کاشف قادری ،محمد جاوید قادری کی بلاجواز 90وزہ نظر بندی کا مسلئہ اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کو شدت پسندوں اور محب وطن لوگوں میں فرق واضع کرنا ہوگا۔

محمد آصف رضا و دیگر کارکنان کی نظر بندی فوری ختم کی جائے ۔قیام امن اور فرقہ واریت کی لعنت سے نجات کیلئے ہمیشہ سنی تحریک نے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔فرقہ واریت اور دہشتگردی نے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سر حدوں کو کمزور کیا ہے۔ملک کے اندر اور باہر دہشتگردوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتنی چاہئے۔

(جاری ہے)

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے گذشتہ سال مساجد و مدارس کی تعمیرات کیلئے بنائے گئے نئے قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

اس موقع پر ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہاکہ آصف رضا و دیگر سنی تحریک کے کارکنا ن کی نظر بندی ختم کرنے کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ جہاں تک ممکن ہوا مذہبی شخصیات سے تعاون جاری رکھیں گے۔نور الامین مینگل نے کہاکہ دہشتگردی اور فرقہ واریت آخری ہچکیاں لے رہی ہے پوری قوم کو استقامت کے ساتھ کھڑے رہنا چاہئے ۔فرقہ پرستوں کے گرد عرصہ حیات تنگ کریں گے ۔قانون شکنی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے ۔کسی انتہاء پسند کو عوام کے تعاون سے شکست نہیں دے سکتے پا کستان کے باشعور عوام ملک سے جہالت ،گمراہی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :