ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے پر غور

منگل 21 جولائی 2015 17:27

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے پر غور

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے پر غور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس لندن میں منعقد ہوا جس میں عالمی کرکٹ کے کئی امور پر بھرپوربحث ہوئی۔ کمیٹی نے کرکٹ کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی تجویز پیش کی جس کے مطابق مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروایا جائے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے کہا کہ اس سے کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ اور نئے ناظرین ملیں گے۔ کئی ممالک کی حکومتیں او آئی سی ممبر کھیلوں کو ہی فنڈز دیتی ہیں۔ اس طرح نئے ملکوں میں کرکٹ کو بھی فنڈز میسر آئیں گے۔ کمیٹی نے اگلے دو ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد دس سے بڑھا کر بارہ کرنے کا مطالبہ کیا جس میں آخری چار ٹیموں کے لیے کوالیفائنگ راوٴنڈز کروائے جائیں۔ایم سی سی نے نئے فیلڈنگ قوانین کی منظوری دے دی لیکن ٹیسٹ میچز کو چار دن تک محدود کرنے کی تجویز کو پذیرائی نہ مل سکی۔

متعلقہ عنوان :