بھارتی فوج نے پاکستان کو سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک بار پھر ’غیر متوقع نقصانات‘ کی دھمکی دیدی

سرحد پار کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو لائن آف کنٹرول پر مشکلات پیدا کررہے ہیں‘ لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ کا الزام بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک لڑکی پاکستانی علاقے میں جاں بحق ہوئی ہے جس کا ہمیں افسوس ہے گفتگو

منگل 21 جولائی 2015 17:43

بھارتی فوج نے پاکستان کو سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) بھارتی فوج نے پاکستان کو سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک بار پھر غیر متوقع نقصانات‘ کی دھمکی دیدی ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ سرحد پار کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو لائن آف کنٹرول پر مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمیں ان عناصر کو غیر متوقع نقصانات پہنچانا ہونگا تاکہ وہ مستقل میں دوبارہ ایسا نہ کرے۔بھارتی فوج نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے عید کے موقع پر پونجھ کے سیکٹر میں دیہاتوں پر شیلنگ کی گئی تھی جس میں 5 شہری زخمی ہوئے۔بھارت نے دو روز قبل کچھ عناصر کو دراندازی کرنے سے روکا تھا۔انھوں نے کہا کہ ایک لڑکی پاکستانی علاقے میں بھی جاں بحق ہوئی جس کا ان کو افسوس ہے۔