30 سالہ شخص 41 بار گرفتار۔ اب تو لمبی جیل

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 جولائی 2015 21:28

30 سالہ شخص 41 بار گرفتار۔ اب تو لمبی جیل

جزیرہ رہوڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جولائی۔2015ء)جزیرہ رہوڈ کے ایک شخص کو پہلے ہی 40 بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب سے 41 ویں بار گرفتار کیا گیا ہے۔اس دفعہ گرفتاری کے بعد اسے لمبی جیل ہوسکتی ہے۔ 30 سالہ برانڈن ہیس کا تعلق سنٹرل فالز سے ہے۔

(جاری ہے)

اسے واروک پر انٹر سٹیٹ 95 پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا مگر اس کے پاس سے 9 ایم ایم پستول اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔

برانڈن پر منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے کئی الزامات عائد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برانڈن عادی مجرم ہے۔ وہ 38 بار میسا چوسٹس اور 2 بار رہوڈ آئی لینڈ میں گرفتار ہو چکا ہے۔ 2012 میں اسے 18 ماہ کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔موجودہ مقدمے میں اگر اس پر غیر قانونی اسلحہ کا الزام ثابت ہوا تو اسے دس سال کی سزا ہوگی۔