اسلام آباد : پی ٹی آئی کا لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان ، فیصل واڈا لندن روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 11:18

اسلام آباد : پی ٹی آئی کا لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015ء ) : پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا تھا جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایم کیوایم کے خلاف مظاہروں میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کراچی میڈیا سیل کے مطابق فیصل واوڈا 25 جولائی کو لندن میں ایم کیوایم سیکریٹریٹ کے سامنے مظاہرے کی قیادت کریں گے جبکہ 26 جولائی کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ایم کیوایم کے خلاف مظاہرے کی قیادت کریں گے.