آئندہ عیدالفطر سے پہلے شادی کر سکتی ہوں ، میرا

بدھ 22 جولائی 2015 11:58

آئندہ عیدالفطر سے پہلے شادی کر سکتی ہوں ، میرا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ آئندہ عیدالفطر سے پہلے میں شادی کر سکتی ہوں مگر میرے سپنوں کا راجا کہاں ہے اس کا کوئی پتہ نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فلموں میں مزید بہتر انداز سے کام کرتی نظر آؤں گی انہوں نے کہا کہ شادی کرنا اور اپنا گھر بھانا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے ۔ میں بھی یہی چاہتی ہوں کہ آئندہ عیدالفطر سے پہلے اپنا تھر بسالوں تاہم ابھی سپنوں کے راجا کی تلاش ہے ۔