عابدہ پروین موٹروے پرحادثہ سے بچ گئیں

بدھ 22 جولائی 2015 12:40

عابدہ پروین موٹروے پرحادثہ سے بچ گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) صوفی گلوکارہ عابدہ پروین لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر ایک حادثہ سے بچ گئیں۔عابدہ پروین اسلام آباد جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی چکری(موٹر وے) پہنچی تو بارش کے پانی کی سطح کئی فٹ بڑھ گئی، جس کے بعد کار کے ریلے میں بہہ جانے سے پہلے پہلے وہ کار سے نکل گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریلے میں کئی دوسری گاڑیاں بھی پھنسی ،جن میں سوار لوگ مدد کو پکارتے نظر آئے۔

شامل نے مزید بتایا:میں نے ایمرجنسی نمبر پر موٹر وے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے فون پر بتایا کہ میری کار سمیت کئی گاڑیاں چکری کے مقام پر پانی میں پھنس چکی ہیں اور ہم نے بمشکل اپنی جان بچائی۔’میری حیرت کی اس وقت انتہا نہیں رہی جب انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں قریبی موٹر وے بورڈ ڈھونڈوں اور اس پر موجود کوڈ نمبر بتاؤں تاکہ وہ ریسکیو ٹیم بھیج سکے۔

(جاری ہے)

پولیس افسر کا اصرار تھا کہ موٹر وے پولیس قواعد کے مطابق اسے کوڈ معلوم ہونا بہت ضروری ہے۔ان کی مدد کیلئے اپیل ضائع گئی کیونکہ عملہ کوڈ کے بغیر مدد کیلئے قاصر تھے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کی مدد نہ ملنے پر انہوں نے جہلم پولیس سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد پولیس نے ہمیں اسلام آباد پہنچایا۔موٹر وے پولیس میں ایک ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے مقام تک پہنچنے کیلئے انہیں ’کوڈ نمبر‘ درکار ہوتا ہے۔ آئی جی موٹر وے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :