عید ی لینا پسند ہے دینا نہیں‘ عامر خان

بدھ 22 جولائی 2015 12:40

عید ی لینا پسند ہے دینا نہیں‘ عامر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار عامر خان عیدی دینا نہیں بلکہ لینا پسند کرتے ہیں۔عید کے موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار عامر خان نے اپنی بیوی کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور اپنے پورے خاندان کے ساتھ مل کر اپنے چاہنے والوں کو عید کی ڈھیر ساری مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر خان کا عید کے حوالے سے کہنا تھا کہ بچپن سے لے کر اب تک میں عیدی لیتا آیا ہوں،مجھے عیدی لینا پسند ہے دینا نہیں اور اب میں آزاد کو بھی یہی سیکھا رہا ہوں کہ وہ سب سے عیدی لے۔

متعلقہ عنوان :