نادرا اور الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ تیار کر لی

بدھ 22 جولائی 2015 13:18

نادرا اور الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء ) نادرا اور الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ تیار کر لی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی مشاورت سے تیار ہونے والی نادرا رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پوسٹل بیلٹ پیپر سفارتخانوں کے ذریعے بھیجے جائیں گے جبکہ ان کی تقسیم بھی سفارتخانوں کے ذریعے ہی کی جائے گی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک بھیجے جانے والے پوسٹل بیلٹ پیپر مخصوص بار کوڈ کا حامل ہو گا اور اسے انتہائی نگہداشت میں ووٹر تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کی یہ رپورٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی جس کے بعد یہ طریقہ کار نافذ العمل ہو گا۔