ایم ٹی وی ایوارڈز کی تیاریاں جاری، نامزدگیوں کا اعلان

بدھ 22 جولائی 2015 13:47

ایم ٹی وی ایوارڈز کی تیاریاں جاری، نامزدگیوں کا اعلان

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) میوزک ورلڈ کے سب سے بڑے میلے ایم ٹی وی ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں، نامزدگیوں کا اعلان آج کیا جائے گا تاہم میزبان نے اپنا تعارف پہلے ہی کرادیا ہے۔شوبز کے مرکز لاس اینجلس میں گہما گہمی شروع ہوگئی، میوزک ایوارڈز میلے کی تیاریاں جاری ہیں، ٹیلر سوئفٹ رنگ جمائیں گی یا پھر نئے پاپ اسٹارز کے حصے میں کامیابی آئے گی اس کا فیصلہ ہونے میں تو وقت ہے تاہم نامزدگیوں کا اعلاج آج کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میوزک ایورادز کی میزبانی مشہور ڈزنی اداکارہ اور گلوکارہ ملی سائرس کے سپرد کی گئی ہے۔ایم ٹی وی ایوارڈز 2013ء میں متنازع پرفارمنس کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والی ملی سائرس نے ٹویٹر پر مداحوں کو خوشخبری دی، سبز لباس میں پوسٹ کی گئی ملی سائرس کی تصویر کے ساتھ پیغام ہے، جس کے مطابق اس مرتبہ ایوارڈز تقریب میں پرفارمنس کی اجازت تو نہ ملی اس لئے میزبانی سنبھال لی، جس کی ایم ٹی وی نے بھی تصدیق کردی ہے۔ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز 2015ء ، 30 اگست کو لاس اینجلس تھیٹر میں سجے گا۔