شاہ رخ خان کی سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کو عید کی مبارکباد

بدھ 22 جولائی 2015 13:47

شاہ رخ خان کی سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کو عید کی مبارکباد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے 2 بڑے خان سلمان اور شاہ رخ کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمے ہوئے جس میں شاہ رخ خان نے دبنگ خان سے بریانی کی فرمائش کردی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے 2 بڑے خان نے طویل رقابت کے بعد ایک دوسرے کے لیے ٹویٹ کئے جس میں فلم رئیس کا ٹیزر ریلیز ہونے پر سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ” رئیس آرہا ہے فی الحال ٹیزر دیکھواور خوب انجوائے کرو “ جس کے بعد بعد شاہ رخ کا جواباً اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ”میں ابھی بلغاریہ میں ہوں اس لیے آ نہیں سکتا لہٰذا تھوڑی بریانی بھجوادیں جب کہ اس موقع پر کنگ خان نے سلمان اور ان کے اہل خانہ کو عید کی بھی مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :