ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم امیریکن الٹرا اکیس اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی‘ نیا آفیشل ٹریلر جاری

بدھ 22 جولائی 2015 14:00

ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم امیریکن الٹرا اکیس اگست کو نمائش کیلئے پیش ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم امیریکن الٹرا کا نیا ا?فیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم 21اگست سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ہدایتکار نیما نوری زادے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جسے نشے کی لت پڑ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ خفیہ ایجنسی کا عہدیدار تھا جسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے لیکن وہ انتہائی تربیت یافتہ ہونے کی وجہ سے قاتلوں کا خوب مقابلہ کرتا ہے۔مار دھاڑ سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار جیسی ایزن برگ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کرسٹن سٹیورٹ، کونی برٹن، والٹن گوگنز، ٹوفر گریس، ٹونی ہیل اور مائیکل پاپا جون شامل ہیں۔ایکشن کامیڈی فلم رواں سال اکیس اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :