سپینش فٹبالر زاوی الونسو معاہدے کو توسیع دینے کے حوالے سے مخمصے کا شکار

بدھ 22 جولائی 2015 14:46

سپینش فٹبالر زاوی الونسو معاہدے کو توسیع دینے کے حوالے سے مخمصے کا ..

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی۔2015ء) سپینش فٹ بالر زاوی اولانسو بائرن میونخ کے ساتھ رہنے کیلئے مخمصے کا شکار ہیں۔ ریال میڈرڈ کے سابق دفاعی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بائرن میونخ سے آئندہ سیزن میں معاہدے کو توسیع دینے کے حوالے سے میں بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوں ،سپینش فٹ بالر زاوی اولانسو بائرن میونخ کے ساتھ رہنے کیلئے مخمصے کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کے سابق دفاعی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بائرن میونخ سے آئندہ سیزن میں معاہدے کو توسیع دینے کے حوالے سے میں بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں زاوی الونسو نے بائرن میونخ کی جانب سے 40 میچز میں شرکت کی جس میں ان کی کارکردگی خاطر خواہ دکھائی نہیں دی ۔