Live Updates

پشاور :16 دسمبر کے بعد پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہی سیاست میں آیا ہوں، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 15:31

پشاور :16 دسمبر کے بعد پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، عوام کی خدمت ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015ء) : پشاور میں اے پی ایس شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آیا ہوں، دسمبر میں سانحہ اے پی ایس کی وجہ سے دھرنا ختم کیا، انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبر کو پاکستان بدل گیا ہے ، میں آپ سب کا وکیل ہوں اور آگے بھی رہوں گا، اے پی ایس کے شہدا کو نشان حیدر دینے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کروں گا، اے پی ایس کے شہدا کی ہاد میں ہر سال ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے، سرکاری سطح پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہو گی، انہوں نے کہا کہ میں پرویز خٹک کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطے میں ہوں .صوبائی حکومت شہدا کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرے گی. ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث چترال نہیں جا سکا آج پریس کانفرنس کے بعد چترال جا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں تبدیلی آئی ہے ، کے پی کے میں نئی سرکاری یونیورسٹی قائم کر رہے ہیں۔ جو کہ اے پی ایس شہدا کے نام سے منسوب ہو گی، عمران خان نے کہا کہ میں نے طالبان سے مذاکرات کی بات کی تو مجھے طالبان خان کہا گیا، افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات پر خوشی ہے، پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا مسئلہ بات چیت کے ذریعےحل کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں انصاف نہیں دیا تو انتشار پھیلے گا۔ اور ظلم اور نا انصافی کے خلاف رد عمل آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے کا احتساب سیل پرویز خٹک کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات