گورنمنٹ ایلیمنٹر ی کالج برائے طالبات کی جانب سے طالبات میں اسکالر شپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب
بدھ 22 جولائی 2015 16:09
سکھر ۔22جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)گورنمنٹ ایلیمنٹر ی کالج برائے طالبات کی جانب سے ایسوسی ایٹ ڈگری برائے ایجوکیشن (ADE )میں دوسالہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والی طالبات میں اسکالر شپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ سندھ غلام اصغر میمن تھے ۔
تقریب میں پرنسپل کالج ساجدہ بگٹی ، پرنسپل ایلیمنٹری کالج برائے طلبہ محمد زمان گوپانگ اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام اصغر میمن نے کہا کہ اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے سے طالبات میں مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوگا ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن سے بہتر ٹیچنگ کوفروغ حاصل ہوگا کیونکہ اب اساتذہ کی بھرتی کے لیے یہ ڈگری جلد لازمی قرار دی جائے گی 2018 کے بعد اس ڈگری کو حاصل کرنے والے ہی استاد کی نوکری کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ افراد ہی استاد کے روپ میں معاشرے کے ہونہاروں کو بہترین شاگرد بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایلیمنٹری کالج کی ترقی اور ادارے کی عمارت میں سہولیات پر خصوصی توجہ دے کر مسائل حل کرے ۔(جاری ہے)
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.