قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

بدھ 22 جولائی 2015 16:49

قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے آٹھ ‘آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔