عید الفطر پر ملک بھرمیں337 ارب روپے کی شاپنگ کا نیا ریکارڈ ، 249 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹس چھاپے گئے

بدھ 22 جولائی 2015 18:46

عید الفطر پر ملک بھرمیں337 ارب روپے کی شاپنگ کا نیا ریکارڈ ، 249 ارب روپے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ملک بھرمیں عید الفطر پر 337 ارب روپے کی شاپنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ عید الفطر کے موقع پر 249 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹس چھاپے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر شاپنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ عید پر ملک بھرسے مجموعی طو رپر 337 ارب روپے کی عوام الناس نے شاپنگ کی ہے۔

سب سے زیادہ شاپنگ کراچی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں عید الفطر کے موقع پر 70 ارب روپے کی شاپنگ کی گئی جبکہ لاہور چالیس ارب اور گوجرانوالہ میں آٹھ ارب روپے کی شاپنگ کی گئی سب سے زیادہ شاپنگ عوام الناس کی جانب سے ریڈی میڈ ملبوسات کی خریداری پر کی گئی جو کہ ایک نیا ریکارد ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سال 2015 ء میں عید الفطر کے موقع پر 240 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ہیں جن میں سو روپے کے کرنسی نوٹوں کی مالیت 31 ارب روپے تھی۔ گزشتہ سال عید کے موقع پر 154 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :