پاک سری لنکاچوتھے ایک روزہ میچ کے دوران شعیب اور ثانیہ کی ویڈیو بڑی اسکرین پر دکھائی گئی

بدھ 22 جولائی 2015 21:14

پاک سری لنکاچوتھے ایک روزہ میچ کے دوران شعیب اور ثانیہ کی ویڈیو بڑی ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ڈانس کی ویڈیو بڑی اسکرین پردکھائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں پہلی اننگز کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ڈانس کی ویڈیو بڑی اسکرین پردکھائی گئی جس سے میدان میں فیلڈنگ کر تے ہوئے شعیب ملک اور سٹینڈز میں بیٹھی ثانیہ مرزا دونوں خوب لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ مل کرخوب جشن منایا اور بالی ووڈ فلم ‘خوبصورت’ کے گانے ‘ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے’ پر رقص کرتے ہوئے کھلاڑی اورثانیہ مرزا خوب موج مستی کرتے نظر آ ئے۔ ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پیچھے احمد شہزاد،محمد عرفان، احسان عادل، مختاراحمد، بلال آصف اوربابراعظم بھی موجود تھے۔