نامعلوم فائر نے پولیس اور مرتضیٰ بھٹو کا فائرنگ کا مقابلہ کرایا ، ، مرتضیٰ کے مسلح ساتھیوں میں ” را “ کے بعض تربیت یافتہ لوگ تھے ، بے نظیر کوشبہ تھا مرتضیٰ کا قتل فاروق لغاری ا ور خفیہ ایجنسیوں نے مل کر کرایا، لغاری آصف زردرای کو ملوث قرار دیتے رہے ، سابق وزیراعظم نے مرتضیٰ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا ، ایم کیوایم کے را کے ساتھ رابطوں کے خود ثبوت دیکھے ہیں ، ٹارگٹ کلرز بھارت سے تربیت لے کر آتے ہیں ، ملک ریاض کا دعویٰ ہے کہ ارسلان افتخار پر 40کروڑ خرچ کئے ، مگر صرف ساڑھے 3کروڑ ثابت کرسکے ، آئی بی کے 50کروڑ روپے کے غائب ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،آئی بی کے سابق سربراہ شعیب سڈل کے ٹی وی انٹرویومیں انکشافات
بدھ 22 جولائی 2015 22:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ اور سابق ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کی صحیح طریقے سے تحقیقات نہیں کی گئیں ، مرتضیٰ بھٹو کے مسلح ساتھیوں میں بعض ” را “ کے تربیت یافتہ لوگ بھی تھے ، سابق وزیراعظم نے حکم دیا تھا کہ مرتضیٰ بھٹو کو گرفتار نہیں کرنا ، بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار پر 40 کروڑ روپے خرچ کیے تاہم تحقیقات میں ساڑھے تین کروڑ روپے خرچ کرنا ثابت ہوا ۔
انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔ 1993ء کے کراچی آپریشن ، مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیس اور ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کے اہم کردار ڈاکٹر شعیب سڈل نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ مرتضی بھٹو اپنے مسلح ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے تھانے میں گئے تھے ، ان کے بعض ساتھیوں میں ”را“ کے ایجنٹس بھی شامل تھے ، میں نے ان مسلح ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو سے بھی اس وقت بات ہوئی تھی اور انہوں نے یہ حکم دیا تھا کہ مرتضی بھٹو کو گرفتار نہ کریں اور باقی لوگوں کو اگر ان کے بارے میں کوئی شواہد موجود ہیں تو انہیں گرفتار کیا جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.