اظہر علی بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے

جمعرات 23 جولائی 2015 11:51

اظہر علی بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)اظہر علی بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے تفصیلات کے مطابق اظہر علی 10 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جس میں انھوں نے 67.89 کی اوسط سے 611 رنز بنائے ہیں، بطور کپتان دوسرے نمبر پر بہترین بیٹنگ اوسط آسٹریلیا کے جارج بیلے کا ہے جنہوں نے 10 میچز میں 62.67 کی اوسط سے 564 اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں جنھوں نے اتنے ہی میچز میں 548 رنز اسکور کئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بطور کپتان اظہر علی سری لنکا کے خلاف تیسری سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں جس میں ان کی ٹیم نے 2 سیزیز میں کامیابی سمیٹی ‘ بنگلا دیش کے خلاف انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا-