معروف جنوبی افریقی کرکٹراے بی ڈی ویلیئرز بیٹے کے باپ بن گئے

جمعرات 23 جولائی 2015 11:54

معروف جنوبی افریقی کرکٹراے بی ڈی ویلیئرز بیٹے کے باپ بن گئے

ڈربن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی۔2015ء) معروف جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز اور ان کی اہلیہ ڈینئیل ایک انتہائی خوبصورت بچے کے والدین بن گئے ہیں ۔ اس بات کا اعلان جنوبی افریقہ کرکٹ کے کی جانب سے ٹویٹر کے ذریعے کیا گیا ۔ ٹویٹ میں ڈی ویلیئرز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب محسوس کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماں اوران کا بیٹا دونوں صحت مند ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن گردش کرتی تصاویرمیں خاندان کے تینوں افراد کو دیکھا جاسکتا ہے اورنئے نئے والدین اپنے بیٹے کو آغوش میں لئے انتہائی خوش و خرم نظر آرہے ہیں ۔