قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے شروع ہوگا

جمعرات 23 جولائی 2015 11:56

قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس 29جولائی سے مری میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں کے مطابق کورس میں ملک بھر سے کوچز اور ریفریز شرکت کریں گے اور یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جائیں گی