جاوید میانداد ،عثمان انور اور میاں منیر احمد کی قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 23 جولائی 2015 12:52

جاوید میانداد ،عثمان انور اور میاں منیر احمد کی قومی ٹیم کو سری لنکا ..

لاہور ۔23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور، سابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم میاں منیر احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کوسری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ٹیم نے متحد ہوکر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کو سیریز جیت کر تحفہ دیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف 9سال بعد سیریز جیت کر قومی کرکٹ ٹیم نے قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے، اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔