سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت یقینی ہوگئی

جمعرات 23 جولائی 2015 13:15

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت یقینی ہوگئی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم جس کے بارے میں گزشتہ ماہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ شائد آئندہ سال انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی نہ کھیل پائے بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری ون ڈے سریز میں کامیابی کے بعد یہ امکان مزید گہرا ہوگیا تھا ۔

لیکن سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی تمام خدشات دور ھوگئے ہیں اور پاکستان نے آخری ٹیم کی حیثیت سے 8 ملکی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا حق حاصل کرلیا ہے۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی آئندہ سال آخری بار کھیلی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 3 سال قبل 2017 میں ٹیسٹ ورلڈ کپ کے لئے چیمپینز ٹرافی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ چیمپینز شپ کے لئے بھی ورلڈ رینکنگ کے اعتبار سے فیصلہ ہوگا 31 دسمبر 2016 تک 4 ٹاپ ٹیمیں 2017 کی ٹیسٹ چیمپینز شپ کی اہل ہونگی۔ ٹیسٹ چیمپینز شپ پہلے 2014 میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر مالی مشکلات کے باعث آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جو پہلے ختم کردی گئی تھی 2016 میں اسکے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان اس وقت رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر ہے اس نے اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف یواے ای میں ٹیسٹ سریز کھیلنی ہے جبکہ دسمبر میں بھارت کے خلاف سیریز فل حال ڈانواں ڈول ہے پاکستان کے لئے ٹیسٹ چیمپینز میں کولیفائی کے امکانات روشن تر ہیں۔

آسٹریلیا 130 اور جنوبی افریقہ 111پواینٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے. نیوزیلینڈ ،انڈیا اور انگلینڈ 99,97,97 پوائنٹس کے ساتھ بھرپور جدوجہد میں مصروف ہیں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز اس دوڑ سے تقریباً” باہر ہیں۔ آئندہ سال انگلینڈ میں چیمپینز ٹرافی کے لئے 8 ٹیمیں یہ ہیں آسٹریلیا،بھارت،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ،سری لنکا،انگلینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان یہ ترتیب آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے اعتبار سے ہے جسمیں 31 ستمبر تک کوء خاص ردوبدل کا امکان نہیں۔ ممکن ہے پاکستان کی پوزیشن ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے ساتھ سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے بعد بنگلہ دیش سے بہتر ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :