پاکستان اورامریکہ کا داعش کے خلاف ملکر کارروائی کرنے کا فیصلہ
جمعرات 23 جولائی 2015 14:12
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان اور امریکہ نے داعش کے خلاف ملکر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں ممالک نے دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طارق فاطمی نے امریکی سینیٹر جنس اسٹین سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات،دہشت گردی، خطے کی سکیورٹی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سینیٹر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے تاہم خطے میں داعش کی کارروائیوں اور اثررسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے فیصلہ کن کارروائی جاری ہے اور آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ، طارق فاطمی نے امریکی سینیٹر کو پاکستان کی سکیورٹی صورت حال پربھی بریفنگ دی،دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور خطے میں داعش کے خلاف مل کر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قریبی روابط کو مزید مضبوط او ربڑھایا جائیگا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.