اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر وزیرا عظم کا اظہار تشکر،

اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف تھے اور آج یہ ثابت ہو گیا۔وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جولائی 2015 14:30

اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر وزیرا عظم کا اظہار تشکر،

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہمارے ہاتھ صاف تھے اور یہ بات آج ثابت ہو گئی .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اپنے یاتھ صاف ہونے کے یقین پر اپنی داڑھی بھی ان کے ہاتھ میں رکھ دی تھی. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سچ ، سچ رہا اور باطل کو شکست ہوئی. ذرائع کے مطابق وزیر اعظم جہموریت کی مضبوطی کے لیے عمران خان جو آج اپنے خطاب میں متوقع طور پر دعوت بھی دیں گے. وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کے موقف کو عوام تک پہنچانے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا .