پاکستان سے ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان، لیستھ ملنگا کپتان مقرر

جمعرات 23 جولائی 2015 18:35

پاکستان سے ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان، لیستھ ملنگا ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔30 جولائی سے کھیلے جانے والی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر بنورا فرنینڈو، لیگ سپنر جیفری وینڈر سے، بلے باز شیہان جے سوریا، داسن شناکا اور دننجیا ڈی سلوا کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔

سکواڈ میں حیران کن طور پر دنیش چندیمل اور لہیرو تھری مانے کو شامل نہیں کیا گیا۔نوان کولا سیکرا یک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ چمارا کاپوگیدرا بھی ٹی ٹوئنٹی دستے میں شامل ہیں،ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ میں لاستھ ملنگا(کپتان)، تلکارتنے دلشان، کشال پریرا، کتھ روان وتھانگے، دننجیا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، داسن شناکا، چمارا کاپوگیدرا، شیہان جے سوریا، تھسارا پریرا، جیفری وندرسے، نوا کولاسیکرا، بنورا فرنینڈو، چتورانگا ڈی سلوا اور ملندا سری وردانا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکن سلیکشن کمیٹی کے رکن کپیلا وجے گونا وردنے کہا کہ ہمیں نوجوان دستے کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے لہٰذا ہم نے اگلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 50 اوورز کے ورلڈ کو مدنظر رکھتے بتدریج تبدیلیوں کے عمل کا آغاز کیا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی عالمی نمبر ایک ٹیم سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ٹی توئنٹی میچز کولمبو میں 30 جولائی اور یکم اگست کو کھیلے جائیں گے۔