Live Updates

عمران خان سیاست کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکے ، عمران خان نے تحریک انصاف خودبنائی اور و ہی اسے ختم کرسکتے ہیں

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار

جمعرات 23 جولائی 2015 18:36

عمران خان سیاست کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکے ، عمران خان نے تحریک ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکے ، عمران خان نے تحریک انصاف خود بنائی اور وہ ہی ختم کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس میں 2013ء کے عام انتخابات کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وعدہ کے مطابق انکوائری کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود بنائی اور وہ ہی ختم کرسکتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات