بھارتی میڈیا بالی وڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کوکبھی پروموٹ نہیں کرتا ،نہ ہی آئندہ کبھی کریگا ‘ ظفر اقبال نیویارکر

جمعہ 24 جولائی 2015 11:44

بھارتی میڈیا بالی وڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کوکبھی پروموٹ نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) گلوکار ظفراقبال نیویارکر نے کہا کہ بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بالی وڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کوکبھی پروموٹ نہیں کرتا اور نہ ہی آئندہ کبھی کریگا ،ہمیں اپنے ہی میڈیا اور لوگوں پر انحصار کرنا ہوگا ۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے پاکستانی فلموں کی پروموشن کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ جو کچھ ماضی میں بھارت میں ہوتارہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ابھی بھی ہمارے جو فنکار وہاں کام کر کے فخر محسوس کر رہے ہیں ان کی آنکھوں پر بندھی پٹی جلد کھل جائے گی۔ ظفر اقبال نیویارکر نے کہاکہ پچھلے دنوں پاکستانی فلم”بن روئے “ کا پریمیئر نیویارک میں ہوا جس میں صرف بھارتی میڈیا اورلوگوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ سمیت تشہیری مہم بھی ایک بھارتی آرگنائزر کمپنی کو دی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک میں بننے والی اچھی فلمیں بننے پر خوش ہیں اور انہیں یہاں دیکھنا بھی چاہتے ہیں۔ ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے کندھوں کا سہارا لئے بغیر اپنی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خود ہی پروموٹ کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :