اداکارہ نرگس اگلے ماہ پاکستان آئیں گی ‘ ذرائع

جمعہ 24 جولائی 2015 11:50

اداکارہ نرگس اگلے ماہ پاکستان آئیں گی ‘ ذرائع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ نرگس اگلے ماہ پاکستان آئیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کی ڈیڑھ ماہ قبل پاکستان آمدکے حوالے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ کینیڈا سے واپس آکر فلم اور اسٹیج پر کام کرینگی لیکن ان کے بچوں کے بعض ڈاکومنٹس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اداکارہ نرگس پاکستان نہ آسکیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے کہنا ہے کہ اب بچوں کے ڈاکومنٹس مکمل ہونے کے بعد نرگس اگلے ماہ پاکستان آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :