پاکستان سری لنکا کیخلاف سیریز 1-4 سے جیتنے کیلئے پرعزم

جمعہ 24 جولائی 2015 11:56

پاکستان سری لنکا کیخلاف سیریز 1-4 سے جیتنے کیلئے پرعزم

ہمبنٹوٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) شاہینوں نے 5ویں اور آخری ون ڈے میں آئی لینڈرز پر جھپٹنے کے لیے تیاریاں تیز کر دیں ، قومی ٹیم سیریز 4-1 سے اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی شاہینوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کر آئی لینڈرز کو نو سال بعد سیریز میں دھول چٹا ئی لیکن ایک روزہ سیریز کا آخری معرکہ ابھی باقی ہے ۔

ون ڈے کپتان اظہر علی 5واں میچ جیت کر سیریز 4-1 سے جیتنے کے لیے بے تاب ہیں ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس ہمبنٹوٹا میں ڈیرے ڈال چکی ہیں ۔ ٹیم بیٹنگ ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے میچ سے قبل وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی جس کے لیے کھلاڑیوں نے صبح سے ہی پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے ۔ دوسری جانب لنکن قائد اور کوچز ٹیم کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہیں ۔ انجلیو میتھیوز کہتے ہیں کہ سیریز تو ہاتھ سے نکل گئی لیکن آخری میچ میں کامیابی سمیٹیں گے ۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا ۔