سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا

جمعہ 24 جولائی 2015 11:58

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جولائی ..

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 جولائی کو مہندا راجاپاکشے سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

شڈیول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کے بعد دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔ اس سلسلے میں پہلا ٹی 20 میچ 30 جولائی جبکہ دوسرا اور آخری میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز پاکستان نے3-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :