انگلینڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تصدیق کر دی

جمعہ 24 جولائی 2015 11:58

انگلینڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تصدیق کر دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)انگلینڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تصدیق کر دی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر اور نومبر میں شیڈول سیریز میں تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 17-13 اکتوبر ابو ظہبی ‘دوسرا مقابلہ پانچ دن بعد دبئی میں ‘ آخری ٹیسٹ شارجہ میں ایک سے پانچ نومبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ٹام ہریسن نے کہا کہ انہیں اس سیریز کے شیڈول پر اتفاق کرنے پر خوشی ہو رہی ہے۔یو اے ای کے آخری دورے میں پاکستان نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی جبکہ ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ امید ہے کہ موسم خزاں کے اس دورے میں ہم برابر کا مقابلہ کریں گے شیڈو ل کے مطابق ون ڈے سیریز کا پہلا میچ گیارہ نومبر کو ابو ظہبی ‘ دوسرا میچ تیرہ نومبر کو ابو ظہبی ‘ تیسرا میچ سترہ نومبر کو شارجہ ‘ چوتھا میچ بیس نومبر کو دبئی کھیلا جائیگا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26نومبر کو دبئی ‘ دوسرا 27نومبر کو دبئی ‘ تیسرا 30نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا-