انگلینڈ پرپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کے لیے بھارتی دباوٴ کا انکشاف

جمعہ 24 جولائی 2015 12:47

انگلینڈ پرپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کے لیے بھارتی دباوٴ کا انکشاف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ پرپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کیلیے دباوٴ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے تمام کرکٹ بورڈز پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ سیریز نہ کھیلیں جن کے نشریاتی حقوق ٹین اسپورٹس کے پاس ہیں کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک باغی کرکٹ لیگ متعارف کرانے جارہا ہے۔اسی وجہ سے پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ اکتوبر نومبر میں سیریز کا شیڈول جاری ہونے میں بھی تاخیر ہوئی۔ یاد رہے کہ پی سی بی کا ٹین اسپورٹس کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ ہے۔